Tears Aid

Event & Updates

Qurbani Package 2025

قربانی 1446ھج/2022ء کی مجموعی کارکردگی
چترال/گلگت/اسکردو/چلاس/کوہستان/اندرون سندھ/پنجاب/مری ایبٹ آباد مضافات/اور بلوچستان میں کل جانوروں کی قربانی ہوی جن کا گوشت5 گھرانوں کو پہنچا ۔۔۔۔ان میں بیوگان اور یتامیٰ خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔۔۔۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس عمل کو تمام شرکاء کی طرف سے قبول و منظور فرمائے اور اپنی رضا کا ذریعہ بناے
آپ تمام بھائیوں اور بہنوں کی شراکت اور اعتماد کا بے حد شکریہ

Ramadan Rashen Package 2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ…
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے کسی روزہ دار کو روزہ افطار کروایا تو اسے روزہ دار کے ثواب کے برابر ثواب ملے گا اور روزے دار کے ثواب میں بھی کوئی کمی نہیں ہو گی//رواہ سنن ترمزی 807 حدیث صحیح//
آئیں ہم بھی کچھ نیکی کرتے چلیں
رمضان المبارک راشن پیکج کے لیے جن علاقوں میں ترجیحی ضرورت ہے وہ یہ ہیں
1… مضافات کشمیر ۔۔۔۔300
2…کوٹلی ستیاں ۔۔۔۔۔150
3… چترال ۔۔۔۔۔200
4… پشین (بلوچستان)…150
5….پنڈی/ اسلام آباد متفرق ۔۔۔55
6…اندرون سندھ ۔۔۔۔800
7…لکی مروت (kpk)…200
8… کوہاٹ مضافات(kpk) ۔۔۔۔150
کل تعداد…….2005

Last 3 Months Progress

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
پچھلے 3 ماہ کی کارگزاری ۔۔۔۔
دوستوں نے اجتماعی طور پہ محنت کوشش کا تسلسل جاری رکھا ۔۔۔۔
1….پچھلے دو ماہ میں تین مستحق بچیوں کی شادیوں کے سلسلے میں بھرپور حصہ داری کی گئی ۔۔۔۔
2۔۔۔بہاولپور کی تحصیل یزمان جس کو چولستان کا علاقہ لگتا ہے میں 30کلو میڑ چولستان کی طرف ایک مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی
اللہ رب العزت تمام ساتھیوں کی کاوشوں کو قبولیت سے نوازے

Balochistan 2023

السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔
بلوچستان کے 3 اضلاع سے خدمت کے سفر کے بعد واپسی ہوئی ۔۔۔۔۔ارادہ 350 گھرانوں کی خدمت کا تھا مگر محدود وسائل میں 200 گھرانوں کی خدمت کر سکے ۔۔۔۔۔اس سلسلے میں مختلف جگہوں پر گرم بستروں ۔۔۔۔رضائیوں۔۔۔۔۔کمبلوں۔۔۔۔۔۔اور گرم کپڑوں کی تقسیم کی گئی ۔۔۔۔۔پوری ٹیم کو اللہ تعالیٰ بہت جزاے خیر دے جنہوں نے فنڈذ دیے ۔۔۔۔ساتھ فیلڈ میں گئے ۔۔۔۔۔علاقوں کے سروے کرنے والے دوست اور مارکیٹ سے خریداری کرنے والی ٹیم ۔۔۔۔۔۔سب دوستوں کا بہت شکریہ

Flooding Sutlej River 2023

لسلام علیکم ورحمۃ اللہ
اس وقت دریائے ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں میں تیار کھانے کی فراہمی کے بعد ۔۔۔۔۔ خشک راشن راشن (چاول ۔گھی۔دالیں۔پتی۔مصالحہ جات)کی ضرورت بڑھ رہی ہے
آس کے علاوہ ادویات اور صاف پانی کی بھی ضروت ہے

Qurbani Package 2023

قربانی 1443ھج/2022ء کی مجموعی کارکردگی
چترال/گلگت/اسکردو/چلاس/کوہستان/اندرون سندھ/پنجاب/مری ایبٹ آباد مضافات/اور بلوچستان میں کل 99جانوروں کی قربانی ہوی جن کا گوشت تقریباً 3465 گھرانوں کو پہنچا ۔۔۔۔ان میں بیوگان اور یتامیٰ خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔۔۔۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس عمل کو تمام شرکاء کی طرف سے قبول و منظور فرمائے اور اپنی رضا کا ذریعہ بناے
آپ تمام بھائیوں اور بہنوں کی شراکت اور اعتماد کا بے حد شکریہ

Ramadan Rashen Package 2023

کوٹلی ستیاں ضلع راولپنڈی کے مضافات میں 150گھرانوں میں خوراک پیکج کی تقسیم 28 مارچ کو ہوئی ۔۔۔۔بحمداللہ سارا کام خیر و عافیت سے تکمیل کو پہنچا۔۔


ضافات کشمیر میں خدمت کے لیے سفر کا موقع ملا ۔۔۔۔پہلی تقسیم میں 75 فیملیز کو حسب توفیق راشن کی تقسیم کی ۔۔۔۔۔اللھم لک الحمد ولک الشکر


ضافات کشمیر میں سادات فیملیز میں رمضان پیکج کی چوتھی تقسیم بخیر وعافیت پایہ تکمیل کو پہنچی ۔۔۔۔۔۔الحمدللہ

Balochistan Flood Activities 2022

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ
بلوچستان کے ضلع خضدار کا 1200 کلومیٹر کا سفر ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100فیملیز/سیلاب زدگان/ کے لیے راشن اور بستروں کی تیاری کی اور کچھ دینی گفتگو کی پھر دعا کی اورتقسیم کا عمل مکمل کیا ۔

Chitral Flood Activities 2022

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ
چترال کے سیلاب متاثرین و بیوگان 200گھرانوں کے لیے بستروں کی روانگی اور تقسیم ۔۔۔۔۔ وللہ الحمد

Current Flood Activities 2022

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Tears Organization کے دوست بحمداللہ بخیر وعافیت کوہستان متاثرہ علاقے کے قریب پہنچ چکے ہیں
صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہاں کچھ تبدیلی کی
اب یہاں پہلے مرحلے میں 160 فیملیز کو خوراک پیکج (4950) اور ضروری برتنوں کا ایک سیٹ (2000 روپے) دینا فائنل ہوا ۔۔۔۔وجہ یہ بنی کی برتن تو بہہ گئے تو اگر خوراک فراہم کی بھی تو پکائیں اور کھائیں گے کیسے

Ramazan Food Distribution 2022

الحمدللہ 150 مستحق گھرانوں میں تقسیم کا عمل چترال کے مضافات میں مکمل ہوا


وٹلی ستیاں ضلع راولپنڈی میں 124گھرانوں میں خوراک کی تقسیم کا کام مکمل ہوا


اندرون سندھ ۔۔۔۔300نو مسلمین میں (جو ہندو سے مسلمان ہوئے)میں راشن کی تقسیم کر دی گئی

Ramazan Food Distribution 2021

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ۔۔۔۔ سندھ میں رمضان المبارک 2021 کی پہلی تقسیم مکمل ہوی

یاد رہے یہ تقسیم نومسلم خاندانوں میں کی جارہی ہے جو ہندو سے مسلمان ہوے


ضافات کشمیر کے 200 گھروں میں راشن کی تقسیم کا کام مکمل ہوا۔۔۔۔4مختلف جگہوں پہ 50 ۔۔۔ 50 گھرانوں کے افراد کو آنے کی زحمت دی۔۔۔۔۔
یاد رہے کہ ہمارے پاس ان علاقوں سے 417 افراد کی لسٹ پہنچی جن میں سے 200 کو بحمداللہ پہنچا دیا۔۔۔۔۔۔
باقی کے لیے بھرپور کوشش جاری ہے

تیسری تقسیم کے مناظر۔۔۔۔۔تمام کام میں لوگوں کا آنا کافی مشکل رہا۔۔۔۔۔ نہ پہنچ سکنے والے افراد جو کہ مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ پہنچ سکے۔۔۔۔یا خواتین تھیں۔۔۔۔۔  انہیں گھروں میں پہنچانے کا اہتمام کیا


ن قبل دوستوں نے صرف سادات مستحق فیملیز کی فکر کرتے ہوے 100 سادات گھرانوں میں خوراک کی تقسیم کی ۔۔۔۔اللہ تعالی شرف قبولیت نصیب فرمائے


 بیت الخلیل کالونی ٹیل اسٹاپ کپری موری تحصیل ماتلی ضلع بدین سندھ میں تقریبآ 200 نومسلم خاندانوں (جو ہندو سے مسلمان ہوے)میں خوراک کی تقسیم کا عمل گزشتہ کل مکمل ہو گیا ہے۔۔۔۔۔الحمدللہ