سندھ تھر کے علاقوں میں 600 خاندانوں میں آٹے کی تقسیم ہو چکی ہے…. علاقہ میں وبای مرض کی موجودگی سے انتظامیہ کی طرف سے کافی زیادہ سختی تھی….. چند گاوں میں علامتی مختصر اجتماعات ممکن ہوے
مزید دوستوں کی جماعتیں کوٹلی ستیاں //مری ایبٹ آباد مضافات //اور سندھ کے صحراے تھر میں کام کر رہے ہیں…… میں کربوغہ شریف اعتکاف کے لیے آ چکا ہوں….. یہاں حضرت ذکریا رحمتہ اللہ تعالی علیہ کے خلیفہ مجاز حضرت مولانا مفتی مختارالدین شاہ صاحب کی معیت میں ہوں الحمدللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ……
رمضان المبارک میں مستحق گھرانوں کی خدمت محظ اللہ رب العزت توفیق سے ہی ممکن ہے….. ا
للہ تعالی سے دعا ہے کہ محرومیوں سے بچاے رکھے…….
ایبٹ آبادمضافات اور مری مضافات میں ابھی تک تقریباً 350 افراد میں راشن اور آٹے کی تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ…. 5 دن قبل تورغر میں 225 افراد میں خوراک کی تقسیم کا عمل مکمل ہوا جو کہ ایک انتہائ پر مشقت کام تھا…. اللہ تعالی کام کرنے والے دوستوں کو اجر عظیم دے
کل تین جگہ تقسیم کا عمل ہوا….. ایک جگہ کا فاصلہ 3.30 گھنٹے کا بھی تھ
تیسری جگہ عین تقسیم کے وقت شدید بارش شروع ہوگئی اور قریب میں آسمانی بجلی گری اور ایک صاحب کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے تقسیم ہنگامی شکل اختیار کر گئ…….. یاد رہے تورغر کا اسلام آباد سے 10 گھنٹہ کا سفر بن جاتا ہے….. پھر اس کے صدر مقام جدبا سے سائیڈ ایریاز کی طرف گھنٹوں کا سفر ہے….. ایسے روزے کی حالت میں کام بہت مشکل کا….. اللہ تعالی آسانی فرمانے والے ہیں
ٹیم کی جانب سے آزاد کشمیر زلزلہ متاثرہ علاقوں میں خدمت کا کام جاری ہے….. پانچ گاڑیوں میں خیمے.. گیس سلنڈر.. راشن…. اور منرل واٹر پہنچایا جا چکا ہے….. الحمدللہ
زلزلہ متاثرہ علاقوں میں خوراک… بستروں… گیس سلنڈرز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ
کشمیر میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 400 افراد میں رضائیوں کی تقسیم کا عمل دو مرحلوں میں مکمل ہوا….. پہلی جگہ 150 اور دوسری جگہ 250 افراد میں تقسیم کی گئی
الحمدللہ…………..ٹیم کی جانب سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں خدمت کا تیسرا مرحلہ
ٹیم کی جانب سے اس مرتبہ چترال… گلگت کے مضافاتی گاؤں (چکرکوٹ)… اسکردو (بلتستان)…. کوھستان کے متعدد گاؤں… سوات کے نواحی گاؤں (شاہ پور) شانگلہ …..اور سندھ کے علاقہ تھر اور گردونوح……کوٹلی آزاد کشمیر کے گاؤں (گوئ) میں بیوگان.. یتیم… اور غرباء کے لیے قربانی کا انعقاد کیا گیا… جو الحمدللہ خیروعافیت کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا چکا ہے….
اللہ رب العزت اس کاوش کو محض اپنے فضل سے قبول و منظور فرماے
ضلع میرپور خاص اندرون سندھ کے مضافاتی علاقوں میں مستحق گھرانوں میں خوراک کی تقسیم ہوی….. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس پورے کام کو محض اپنے فضل سے قبول فرماے
ضلع میرپور خاص اندرون سندھ کے مضافاتی علاقوں میں مستحق گھرانوں میں رمضان پیکج کی دوسری تقسیم….. پہلے ایک ہی جگہ تقسیم کا ارادہ تھا…. مگر شدید گرمی اور لو چلنے کی وجہ سے لوگوں کو ان کے قریبی علاقوں تک ہی بلایا جا سکا جس کی وجہ سے ایک تقسیم کی بینر کے ساتھ کورج ہوی جبکہ دوسری بغیر بینر کے ہوی
الحمدللہ ٹیم کی جانب سے 27 رمضان المبارک کو آزار کشمیر کے ضلع کوٹلی علاقہ گوئ میں نومسلم افراد میں( جو کہ پہلے قادیانی تھے )ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں اسلامی عقائد اور ختم نبوت کے عقیدہ مبارکہ سے بھرپور آگہی ہوئ اوراسلام کے متعلق ان کے شبہات کا ازالہ کیا گیا…… اس کے بعد ان نومسلم مستحق افراد میں رمضان خوراک پیکج کی تقسیم کی گئی….. اللہ تعالی تمام احباب کی کاوشوں کو بہت قبولیت سے نوازے
آج اندرون سندھ ضلع بدین کے علاقہ گوٹھ ٹوپلہ موری کھڈن میں ہماری ٹیم نے شدید گرمی اور حبس کی کیفیت میں 400 افراد میں راشن کی تقسیم کی….. الحمدللہ
گذشتہ روز سندھ ضلع بدین کے علاقہ بیڈمی میں ہماری ٹیم نے 110 خاندانوں میں رمضان خوراک پیکج کی دوسری تقسیم کی ….. الحمدللہ
رمضان المبارک خوراک پیکج کا یہ آخری مرحلہ آنے والے دو روز میں مزید 500 افراد میں خوراک کی تقسیم کے ساتھ مکمل ہو گا انشاءاللہ
دوسرے مرحلے میں ٹیم نے کوٹلی ستیاں ضلع راولپنڈی کے 115 افراد میں رمضان خوراک پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل کیا…. تقسیم کے وقت بارش اور آندھی چلنے کی وجہ سے محدود جگہ پہ تقسیم کا عمل کیا گیا